علم زا
نیا سال آیا مبارک مبارک

نیا سال آیا مبارک مبارک

نیا سال آیا مبارک مبارک یمین الاسلام زبیری ہمارے لیے سن یا سال جو بھی کہہ لیں ایک جیتی جاگتی شخصیت کی طرح ہوتا ہے۔ جب نیا سال آتا ہے تو ہم اسے بڑے بھرپور انداز میں خوش آمدید کہتے ہیں؛ اور جاتے سال کو تاریخ کے غبار میں گم ہوتا ہوا دیکھتے ہیں، مرتا ہوا، آہستہ آہستہ اس کی نبضیں ڈوب رہی ہیں۔ جس تپاک سے ہم نئے سال کا خیر مقدم کرتے ہیں اتنی ہی شدّت کے جذبات ہم جاتے سال کے لیے نہیں دکھاتے۔ سال کے آخری دنوں میں، آخری دن تک، بلکہ آخری لمحوں تک، ہمارے اندر نئے...

کڑوی کسیلی کافی

کڑوی کسیلی کافی

کڑوی کسیلی کافی کافی دنیا کا سب سے زیادہ پسندیدہ گرم مشروب ہے۔ کافی لاکھوں لوگوں کو اپنے کام کے دوران چُست رکھتی ہے اور لاکھوں لوگ اپنے بہترین فارغ وقت میں اس کا لُطف اُٹھاتے ہیں۔ یہ عالمی منڈی کا ایک اہم جز ہے اور پٹرول کے بعد دوسری اہم ترین تجارت ہے۔ کافی کا رنگ گہرا ہوتاہے، ذائقے میں تلخ اور قدرے تیزابِیَت مائل ہے۔ یہ انسانوں کے اندر اپنے بنیادی جز کیفین کی وجہ سے تحریک پیدا کرتی ہے۔ لفظِ کیفین کے بارے میں ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ یہ کافی سے اخذ شدہ ہے اور بہت سے...

گندا پانی پولیو پانی

گندا پانی پولیو پانی

پولیو گندے پانی سے پھیلنے والی بیماری پاکستان اور افغانستان وہ دو ممالک ہیں جو آج بھی، جبکہ دنیا کی ترقّی عروج پر ہے، پولیو جیسے موزی مرض سے بری طرح سے متاثّر ہیں۔ پاکستان میں پشتونوں کا گھر خیبر پختونخواہ اس بیماری کی لپیٹ میں ہے۔ کہانی کا سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ وہاں بہت سے لوگ اُس ویکسین (جُدرین) کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں جو اُن کے بچّوں کو اس بیماری سے بچا سکتی ہے۔ اور وہ اپنے غلط مفروضوں کی بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں۔ اس سلسلے میں انہیں باقاعدہ آگاہی دینے...

تاریخ ساز شخصیت، مارٹن لوتھر کنگ

تاریخ ساز شخصیت، مارٹن لوتھر کنگ

مارٹن لوتھر کنگ ایک تاریخ ساز شخصیت تمحید و ترجمہ یمین الاسلام زبیری امریکی ہر سال یومِ مارٹن لوتھر کنگ جونیئربڑے دل سے مناتے ہیں۔ مارٹن لوتھر کنگ 15 جنوری، 1929 کو پیدا ہوئے تھے۔ وہ امریکی بیپٹسٹ پادری تھےاور انہوں نے 1955 سے 1968 میں اپنے قتل تک امریکی شہری حقوق کے لیے پر زور جدوجہد کی تھی۔ انہوں نے اپنی تحریک کی بنیاد عدم تشدد اور شہری نافرمانی پر رکھی تھی۔ ایسا انہوں نے اپنے عیسائی عقیدے اور مہاتما گاندھی کی عدم تشدد کی تحریک سے متاثر ہو کر کیا تھا۔ مارٹن لوتھر کنگ کی اہمّیت اس وجہ سے بہت بڑھی ہوئی...

بمباری؟ جی نہیں ریاح کاری، چند حقائق

بمباری؟ جی نہیں ریاح کاری، چند حقائق

بمباری؟ جی نہیں ریاح کاری، چند حقائق ہم یہاں ریاح کا ہی ذکر کریں گے لیکن مختصراً ڈکار کا بھی کہ وہ بھی ایک ہوا ہے اور وہ بھی ہمارے پیٹ سے خارج ہوتی ہے۔ کسی زمانے میں مشرقی معاشروں میں کھانے کے بعد ڈکار لینا اچھا سمجھا جاتا تھا، کہ کھانے والے نے کھانے کو پسند کیا ہے۔ جبکہ جاپان، شمالی امریکہ اور یورپ میں کھانے کے دوران ڈکار لینا ایک معیوب بات تھی۔ البتہ انگلستان میں شاہ ہنری ہفتم کے زمانے میں کھانے کے بعد بلند آواز ڈکار لینا خاصہ پسندیدہ فعل سمجھا جاتا تھا۔ آئیے دیکھتے ہیں کہ وہ...